More share buttons
Share with your friends










Submit
اسلام آباد

فریال تالپورنے سپریم کورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپورنے سپریم کورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا ہے۔ فاروق ایچ نائیک نے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست تیار کی جس میں 7 جنوری کے فیصلے پر نظرثانی کی استدعا کی گئی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئیں اور تحریری جواب بھی دیے، ایف آئی اے بینکنگ کورٹ میں فائنل چالان داخل کرنے میں ناکام رہا، ایف آئی اے تمام اداروں کی مدد کے باوجود کوئی قابل جرم شواہد تلا ش نہ کرسکا۔ عدالت عظمٰی نے تسلیم کیا کہ جے آئی ٹی قابل قبول شواہد نہ لاسکی، سپریم کورٹ کے حکم سے فئیرٹرائل کا حق متاثر ہوگا جب کہ سپریم کورٹ کا معاملہ نیب کو بھجوانا غیرقانونی اور بے جا ہے۔
دوسری جانب اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید اور دیگر کی جانب سے بھی درخواستیں دائر کرائی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل سابق صدرآصف زرداری نے بھی سپریم کورٹ میں فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیارکیا گیا تھا کہ عدالت عظمی نے تسلیم کیا کہ جے آئی ٹی قابل قبول شواہد نہ لاسکی، چاہتے تھے کہ معاملہ صاف شفاف اندازسے منطقی انجام تک پہنچے، ایف آئی اے تمام اداروں کی مدد کے باوجودقابل جرم شواہد تلاش نہ کرسکا۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
ٹیگز
مزید دیکھیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے