اسلام آباد

جب تک ان جونکوں کو ہٹا کرمسلیں گے نہیں تب تک دو نہیں ایک پاکستان کا خواب پورا نہیں ہوگا

پاکستان ویوز(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ حکومت اگر حج کو سبسڈی نہیں دے پا رہی، گیس مہنگی کرنی پڑرہی ہے تو اس کی وجہ یہ جونکیں ہیں جو دس سال تک خون چوستی رہیں، جس کی تکلیف اب محسوس ہورہی ہے۔ جب تک ان جونکوں کو ہٹا کرمسلیں گے نہیں تب تک دو نہیں ایک پاکستان کا خواب پورا نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نشر ہونے والے ٹی وی انٹرویو میں فواد چوہدری نے کہا تھا پیپلز پارٹی کی حکومت میں بڑی خرابیاں تھیں لیکن گیس پر ایک روپیہ بھی قرض نہیں تھا لیکن جب مسلم لیگ (ن) نے حکومت چھوڑی تو اس ادارے پر157 ارب روپے کا قرضہ تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close