اسلام آباد

ہمیں ادراک ہے کہ روپے کی قدر میں کمی کے باعث عوام مشکلات کا شکار ہیں

پاکستان ویوز(مانیٹرنگ ڈٰیسک)اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وفاقی حکومت، صوبہ پنجاب اور صوبہ خیبر پختونخواہ کی حکومتی قیادت نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان، وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نے عوامی مسائل کے مربوط حل کی راہ ہموار کرنے کے لیے صوبوں اور وفاق کے درمیان رابطوں کو بہتر کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چھ ماہ کی مدت مکمل کر نے جا رہی ہے، ملک کی بہتری کے لیے پی ٹی آئی کے اقدامات کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ترقی اور اسپیڈ کے دعوے کرنے والے کس طرح کا پاکستان اور کیسے حالات چھوڑ کر گئے، مشکل ترین وقت میں حکومت سنبھالی ہے، ہمیں ادراک ہے کہ روپے کی قدر میں کمی کے باعث عوام مشکلات کا شکار ہیں تاہم حکومت معاشی حالات کی بہتری کے لئے مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close