اسلام آباد

پاکستان نے مختلف جیلوں میں قید بھارتی قیدیوں کو قونصلر رسائی دے دی

اسلام آباد: پاکستان نے علاقائی اور خطے میں پرْامن ہمسائیگی کے لیے ایک اور بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق پاکستانی جیلوں میں بھارتی قیدیوں کو قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ کیا گیا، جس کے تحت بھارتی ہائی کمیشن کے حکام کو 102 بھارتی قیدیوں تک قونصلر رسائی کی اجازت دی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ قونصلر رسائی پانے والے قیدیوں میں 100 کراچی اور 2 قیدی راولپنڈی کی جیلوں میں ہیں جن کو اس ماہ کے ا?خر تک رسائی دے دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق پاکستانی جیلوں میں اس وقت 537 بھارتی قیدی موجود ہیں۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہیکہ یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان اعتماد سازی کے لیے فائدہ مند ہوگا اور امید ہے کہ بھارتی جیلوں میں قید 347 پاکستانی قیدیوں کو بھی بھارت قونصلر رسائی دے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close