اسلام آباد

وزیرِداخلہ چوہدری نثار سے لارڈ نذیر کی ملاقات

اسلام آباد : وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان سے لارڈ نذیر احمد نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات، برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے کردار اور انکو درپیش مسائل اور موجودہ پاک بھارت تناؤ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان سے لارڈ نذیر احمد سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں وزیر داخلہ چوہدری نثار لارڈ نذیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین کے معاملے پر حکومتِ برطانیہ کا جواب حوصلہ افزاء ہے، امید ہے آئندہ دنوں میں اس حوالے سے مزید پیش رفت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کی بنیادی وجہ آج بھی مسئلہ کشمیر ہے، بھارت کشیدگی کا سہارا لیتے ہوئے مسئلہ کشمیر سے عالمی توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ بیہمانہ ریاستی جبر سے نہ تو کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کو دبایا جا سکتا ہے اور نہ ہی پاکستان کو اپنے کشمیری بھائیوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت سے روکا جا سکتا ہے۔

لارڈ نذیر احمد نے بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے سلسلے میں وزیرداخلہ کی ذاتی کاوشوں اور کردار کو سراہا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close