اسلام آباد

سی پیک کی بدولت خطے کی معیشت پر مثبت اثرات پڑیں گے، صادق سنجرانی

اسلام آباد: چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ سی پیک کی بدولت خطے کی معیشت پر مثبت اثرات پڑیں گے،دونوں ملکوں میں پارلیمانی روابط اور وفود کے تبادلوں میں تیزی خوش آئند ہے، ادارہ جاتی معاونت کو مزید مستحکم کرنا ہوگا۔ جمعرات کو چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے نائب چیئرمین گاؤ ینلانگ4 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے اور چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے ملاقاتیں کیں ۔ چیئرمین سینٹ نے کہاکہ پاکستان اور چین کے تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہو گئے ہیں۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ چین کے ساتھ لازوال دوستی پر ہمیں فخر ہے۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین نے تعلقات کی ایک نئی تاریخ رقم کی۔ صادق سنجرانی نے کہاکہ سی پیک کی بدولت خطے کی معیشت پر مثبت اثرات پڑیں گے۔ صادق سنجرانی نے کہاکہ دونوں ملکوں میں پارلیمانی روابط اور وفود کے تبادلوں میں تیزی خوش آئند ہے۔ صادق سنجرانی نے کہا کہ ادارہ جاتی معاونت کو مزید مستحکم کرنا ہوگا۔ صادق سنجرانی نے کہاکہ پاکستان کی تمام سیاسی قوتیں پاک چین دوستی کے حوالے سے ایک جیسا نقطہ نظر رکھتی ہیں۔ صادق سنجرانی نے کہاکہ سی پیک پاکستان کیلئے انتہائی اہم ہے اور اس کی جلد تکمیل کیلئے پر عزم ہے۔

صادق سنجرانی نے کہا کہ گوادر میں نئے بین الاقوامی ایئر پورٹ کی تعمیر ، ہسپتال اور پیشہ وارانہ تربیت کے مراکز کے منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ صادق سنجرانی نے کہا کہ عوامی سطح پر دوطرفہ روابط کو مزید استحکام دینے کی ضرورت ہے۔ چین کے وفد کے رہنما نے صادق سنجرانی کے نقطہ نظر کو سراہا اور پرتباک استقبال پر شکریہ ادا کیا۔ چینی رہنما نے کہاکہ پاکستان چین کیلئے انتہائی اہم ملک ہے۔ چینی رہنما نے کہاکہ ترقی و خوشحالی پاکستان اور چین کا مشترکہ وژن ہے۔چینی رہنما نے کہاکہ دورے کا مقصد پارلیمانی ، سیاسی ،اقتصادی تعاون کو مزید استحکام دینا ہے۔ چینی رہنما نے کہاکہ بین الاقوامی امور پر ایک جیسا نقطہ نظر دونوں ملکوں کے بہترین روابط کی عکاس ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close