اسلام آباد

بینظیر انکم سپورٹ سے غریب خواتین کو رقم نہ دینا شرمناک عمل ہے، ڈاکٹر نفیسہ شاہ

اسلام آباد: پاکستان پارلیمنٹرین کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاہے کہ بینظیر انکم سپورٹ سے غریب خواتین کو رقم نہ دینا شرمناک عمل ہے۔ ایک بیان میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ یہ عمل بینظیر سے بغض ہے یا غریبوں سے نفرت؟ ۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری چاہتے تھے کہ غریب خواتین کی تنگ دستی ختم ہو۔

ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہ کہ آصف زرداری کو انتقام کا نشانہ بنانے والے غریب خواتین سے انتقام نہ لیں۔ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ ثابت ہوا کہ صرف پیپلز پارٹی کو غریبوں کی فکر ہے۔ نفیسہ شاہ نے کہا کہ غریب خواتین کے حق پر ڈاکا ڈالنے والے احتساب کے لیئے تیار رہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close