اسلام آباد

نیپال نے سارک سربراہ کانفرنس ملتوی کردی

کھٹمنڈو: نیپال نے سارک سربراہ کانفرنس ملتوی کردی جو رواں سال نومبر میں پاکستان میں ہونا تھی۔ 

بھارت کی انتہاپسندی اور ہٹ دھرمی کے ذریعے جنوبی ایشیائی ممالک کے فورم پر اثرانداز ہونے کی کوشش کامیاب ہوگئی، بنگلا دیش اور نیپال نے بھارت کے دباؤ میں آکر پاکستان میں ہونے والی سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا جب کہ افغانستان نے بھی مودی کی ہاں میں ہاں ملادی جس کے بعد سارک سربراہ کانفرنس ملتوی کردی گئی۔

گزشتہ دنوں بھارتی وزیراعظم نے سارک کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا تھا جس کے بعد بھوٹان، افغانستان اور بنگلہ دیش نے بھی کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔

 واضح رہے سارک کی سربراہی ان دنوں نیپال کے پاس ہے جب کہ کانفرنس 9 سے 10 نومبر تک اسلام آباد میں ہونا تھی تاہم کانفرنس کی منسوخی کے بعد آئندہ سارک سربراہ کانفرنس تک چیرمین شپ نیپال کے پاس رہے گی۔
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close