Featuredاسلام آباد

یہ صدی ختم ہوگی تو پاکستان دنیا کی 5 بڑی معیشتوں میں ہوگا، اسد عمر

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ جب تک پیشہ ور ماہرین کو موقع نہیں دیں گے ترقی نہیں ہوگی، نجی شعبوں میں بھی پروفیشنلز کو موقع دیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لیڈرکے پاس وژن ہوتا ہے، وہ آنے والے کل کے بارے میں سوچتا ہے، یہ صدی ختم ہوگی تو پاکستان دنیا کی 5 بڑی معیشتوں میں ہوگا، یہ لکھ لیں پاکستان دنیا کی پانچویں بڑی معیشت ہوگا۔

وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت جاری ہے، آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کو باضابطہ اس وقت بلائیں گے جب پروگرام حتمی ہوجائے گا، آئی ایم ایف کے ساتھ ہر ہفتے بات چیت ہوتی ہے اور مذاکرات کامیابی کے قریب ہیں۔ ایف اے ٹی ایف کا کل باقاعدہ اعلامیہ جاری ہوگا جب کہ بھارت نے 200 فیصد ڈیوٹی لگائی اس کا نقصان خود بھارت کو ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close