اسلام آباد

سعودی وزیرخارجہ ولی عہد کا اہم پیغام لے کر آج پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر ولی عہد محمد بن سلمان کا اہم پیغام لے کر آج پاکستان پہنچ رہے ہیں، عادل الجبیر نے خطےکی کشیدگی ختم کرنے کے لئے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی وزیرمملکت برائےخارجہ عادل الجبیر ولی عہد محمد بن سلمان کا اہم پیغام لے کر آج پاکستان آئیں گے، اپنے دورے میں سعودی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے، جس میں پاک بھارت کشیدہ صورتحال پر بات چیت کی جائے گی۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز شاہ محمود قریشی، سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ کی فون پر گفتگو ہوئی تھی، جس میں عادل الجبیر نے خطے کی کشیدگی ختم کرنے کے لیے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا سعودی وزیرخارجہ ولی عہد کا اہم پیغام لے کر پاکستان آرہے ہیں، میری سعودی وزیرخارجہ سے بات ہوئی تھی، انہوں نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا جسے خوش آمدید کہا۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم تو پہلے دن سے کہہ رہے ہیں ہم امن وامان کے داعی ہیں، عمران خان، مودی سے ٹیلیفونک گفتگو کیلئے تیار ہیں، کیا وہ تیار ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close