اسلام آباد

مسعود اظہر کو حراست میں لینے کا فیصلہ وزیراعظم کریں گے: ذرائع

اسلام آباد: کالعدم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کو حراست میں لینے یا نہ لینے سے متعلق فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔ وزارت داخلہ کے اجلاس میں مولانا مسعود اظہر کے بھائی مفتی عبدالرؤف اور بیٹے حماد اظہر کی گرفتاری کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے بھیجے گئے ڈوزیئر میں مسعود اظہر کا نام بھی شامل ہے۔ ذرائع وزارت داخلہ کا بتانا ہے کہ وزارت داخلہ اور سیکیورٹی حکام نے مسعود اظہر کی حراست کا معاملہ وزیراعظم کے سپرد کر دیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ کالعدم جیش محمد کے خلاف جاری کریک ڈاون میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق مسعود اظہر کو تحویل میں لینے یا نہ لینے کا فیصلہ آئندہ 24 گھنٹوں میں کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان مسعود اظہر کو حراست میں لینے یا نہ لینے کا حتمی فیصلہ کریں گے۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کالعدم تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مسعود اظہر کے بھائی مفتی عبدالرؤف اور بیٹے حماد اظہر سمیت 44 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close