More share buttons
Share with your friends










Submit
اسلام آباد

وزیراعظم کا اضافی گیس بلوں کی رقم واپسی کیلیے فنڈز مختص کرنے کا حکم

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے گیس بلوں میں اضافی رقم واپس کرنے کے لیے رقم مختص کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس بلوں میں اضافی رقم واپس کرنے کے لیے وزیراعظم عمران خان نے رقم مختص کرنے کی ہدایت کردی ہے، گیس بلوں کی اضافی رقم واپسی کے لیے وزارت خزانہ کو 50 کروڑ روپے جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ گیس بلوں کی اضافی رقم مرحلہ وار بنیادوں پر واپس کی جائی گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے رواں سال جون تک تمام اضافی رقم واپس کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور اووربلنگ کی رقم تین مراحل میں واپس کی جائے گی، سوئی ناردرن کمپنی پہلے مرحلے میں 5 کروڑ روپے صارفین کو واپس کرے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 45 ہزار سے زائد صارفین اووربلنگ سے متاثر ہوئے تھے جس پر وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیا تھا۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close