اسلام آباد

مریم نواز گورنر خیبر پختونخوا کیلئے سفارش کریں گی

اسلام آباد: مریم نواز شریف خیبر پختونخوا میں نئے گورنر کیلئے پارٹی کے وفادار، دیرینہ اور مخلص عہدیدار کی وزیراعظم کو سفارش کرینگی۔

مریم نواز شریف نئے گورنر کیلئے کسی ریٹائرڈ جرنیل کے بجائے (ن) لیگ سے کسی رہنما کو یہ عہدہ دینے کے حق میں ہیں۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مریم نواز کی زیر صدارت تھنک ٹینک کا اجلاس گزشتہ روز ہوا جس میں روزانہ کی بنیاد پر میڈیا سٹریٹجی کا جائزہ لیا گیا اور پی آئی اے کی نجکاری کے بارے میں بھی تفصیلی تبادلہ خیالات کیا گیا، تاہم اجلاس کا رخ مذکورہ بالا ایشوز سے ہٹ کر خیبر پختونخوا میں نئے گورنر کی تعیناتی کی طرف مڑ گیا۔ مریم نواز نے اس سلسلے میں شرکاء سے فرداً فرداً رائے لی۔ اجلاس میں نئے گورنر کیلئے اقبال جھگڑا، صابر شاہ، سینیٹر جنرل صلاح الدین ترمذی اور دیگر ناموں پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز کا کہنا تھا کہ نیا گورنر پارٹی سے ہونا چاہیے۔ اس موقع پر انہوں نے بطور خاص اقبال جھگڑا اور صابر شاہ کا ذکر کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close