اسلام آباد

بے نامی اکاؤنٹس کے معاملے پر ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک کے درمیان تنازع

اسلام آباد: بے نامی اکاؤنٹس کے معاملے پر ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک کے درمیان تنازع پیدا ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق  بے نامی بینک اکاؤنٹس اور جائیدادوں کے خلاف آج سے شروع ہونے والے کریک ڈاؤن کا فیصلہ تعطل کا شکار ہوگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بینکوں سے 2 سے 3 سال کے بے اکاؤنٹس کی تفصیلات مانگی ہیں جب کہ بینک صرف ایک سال تک کی بے نامی اکاؤنٹس کی تفصیلات دینے پر آمادہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق بے نامی بینک اکاونٹس کے خلاف کارروائی سے متعلق  وزارت خزانہ نے آج اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر حکام شریک ہوں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close