Featuredاسلام آباد

بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل نہیں کیا جارہا، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ غریبوں کے لیےکفالت کا پروگرام شروع کیاجارہاہے  تاہم بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل نہیں کیا جارہا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کابینہ کے اب تک 33 اجلاس ہوچکے ہیں، آج ہونے والی کابینہ میٹنگ میں 607 فیصلےکیے گئے ہیں، ان فیصلوں پر 90 روز میں عمل درآمد ہوگا، وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق 18 فیصلوں پر عملدرآمد نہیں ہو سکا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ غربت کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، غریبوں کے لیے کفالت کا نیا پروگرام احساس شروع کیا جا رہا ہے، اور اسی احساس کے تحت بہت سے نئے پروگرام شروع کیے جائیں گے، تاہم پہلے سے موجود بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام کا نام تبدیل نہیں کیا جا رہا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک میں کھیلوں اور فن ثقافت کو  سیاست سے دور رکھا جاتا ہے لیکن بھارت نے اس کے برعکس پاکستانی فنکاروں پر بھارت میں فن کا مظاہرہ کرنے پر پابندی عائد کی، پاکستان سپر لیگ کے عین درمیان میں جان بوجھ کر پاک بھارت کشیدگی پیدا کی گئی بھارتی کرکٹ ٹیم نے فوجی کیپ پہن کرمیچ کھیلا، بھارت کا اس رویے پر پوری دنیا میں مذاق اڑایا گیا، پاکستان سپر لیگ کی نشریات کو بھارت میں بند کیا گیا، اس کے ردعمل میں اب وفاقی کابینہ نے بھی پاکستان میں انڈین پریمیئر لیگ کی نشریات پر پابندی عائد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close