اسلام آباد

بھا رتی تاجروں نے پاکستان کو سبزیوں اور کپاس کی برآمد روک دی

بھارت نے پاکستان دشمنی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، انتہا پسندی کے حامل بھارتی تاجروں نے پاکستان کو سبزیوں اور کپاس کی برآمد روک دی۔

بھارتی ریاست گجرات کے بیوپاریوں نے پاکستان سے سبزیوں کی تجارت نہ کرنے کا اعلان کرتے ہو ئے پاکستان کو ٹماٹر، ٹنڈے اور مرچ بھیجنا بند کر دیا ہے، بھارتی گجرات سے ان سبزیوں کے یومیہ پچاس ٹرک واہگہ بارڈ سے پاکستان بھیجے جاتے تھے جو کہ اب بند کر دیئے گئے ہیں۔

دوسری جانب بھارت سے کپاس کی پاکستان آمد بھی بند ہوگئی ہے، پاکستان اور بھارت میں جاری کشیدگی کے باعث کپاس کی تجارت رک گئی ہے۔ بھارت سے بیاسی کروڑبیس لاکھ ڈالر سالانہ کی کپاس پاکستان آتی ہے۔

دوسری جانب پاکستان کاٹن ڈیلز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان اور بھارت میں جاری کشیدگی کے باعث دونوں جانب غیر یقینی پائی جاتی ہے۔

پاکستانی تاجروں کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے کشیدگی کے باوجود باہمی تجارت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں، پاکستان کو سبزیوں کی سپلائی روکنے سے بھارت کو روزانہ 3 کروڑ روپے کا نقصان ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close