اسلام آباد

چند ہفتوں بعد پاکستان میں کیا ہونے جارہاہے ؟ وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے بڑا دعویٰ کردیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہاہے کہ چند ہفتوں میں حالات پاکستان میں حالات اتنے بہتر ہونگے کہ لوگ باہر سے یہاں نوکری کیلئے آئیں گے، اتنی نوکریاں پیدا ہوجائیں گی کہ نوکری کرنیوالے کم پڑ جائیں گے۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ مہنگائی کوبرداشت کرنا پڑے گا ، بعد میں حالات بہتر ہونگے ، چند ہفتوں میں پاکستان میں حالات اتنے بہتر ہونگے کہ لوگ باہر سے یہاں نوکری کیلئے آئیں گے، اتنی نوکریاں پیدا ہوجائیں گی کہ نوکری کرنیوالے کم پڑ جائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ قرضے پچھلی حکومتوں کے لئے گئے قرضوں کا سود ادا کرنے کیلئے لے جارہے ہیں، آنیوالوں ہفتوں میں سب ٹھیک ہونیوالا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب مشکل فیصلے ہورہے ہوتے ہیں تو اس وقت انصاف اور احتساب کا عمل ہوتاہے ، جیلوں میں سینکڑوں آدمی مر گئے ہیں لیکن کسی نے ضمانت نہیں دی لیکن نواز شریف کو ضمانت دی جاتی ہے ، یہ چیزیں قابل قبول نہیں ہیں، جیلوں کوکھول دیا جائے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close