اسلام آباد

عامر کیانی نے وزارت سے ہٹائے جانے پر خاموشی توڑ دی

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیرعامر کیانی کا کہنا ہے کہ عمران خان کا فیصلہ تسلیم کرتا ہوں مگر ادویات کی قیمتیں بڑھانے میں میرا قصور نہیں تھا۔

سابق وفاقی وزیر صحت عامر کیانی نے وزارت سے ہٹائے جانے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ دکھ ہوا کہ مجھ پر نااہلی کا الزام لگ گیا مگر حقائق ایسے نہیں ہیں، ادویات کی قیمتیں کچھ مسلم لیگ (ن) کی کابینہ نے بڑھائی اور کچھ ڈالر کی وجہ سے بڑھیں۔

عامر کیانی کا کہنا تھا کہ 345 ادویات کی قیمتوں میں 2.4 فیصد اضافے کا فیصلہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں کیا گیا، مسلم لیگ (ن) کی کابینہ کے منظورکردہ بل کے باعث 100 روپے کی دوائی 240 تک چلی گئی، جو ہم نے قیمت بڑھائی اس سے معمولی اضافہ ہوا، ڈالر کی قیمت کے باعث ہم نے دوسری ادویا ت کی قیمتوں میں 2 سے 9 فیصد اضافہ کیا جب کہ مسلم لیگ (ن) میرے دعوی کو چیلنج کرے حقائق سامنے لے آوں گا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان پراعتماد ہے، وہ بندوق دیکر بارڈر پر بھی بھیج دیں تو جانے کو تیار ہوں، عمران خان عوام کا دکھ برداشت نہیں کرسکتے، ادویات قیمتیں بڑھنے پرمضطرب تھے، عمران خان کی نظرعوام پر ہے اور مجھے ان کا فیصلہ تسلیم ہے وہ میرے لیڈر ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close