اسلام آباد

شیخ رشید کی زبان پھسل گئی، فردوس عاشق اعوان کو ’صاحب‘ کہہ گئے

اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو ’صاحب‘ کہہ دیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم عمران خان کے بلاول بھٹو سے متعلق بیان پر شیخ رشید نے کہا کہ اگر سلپ آف ٹنگ نہیں بھی تھی تو کوئی حرج نہیں۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ صاحب کو صاحبہ بول چکے ہیں، اب بات کو کیوں پھیلا رہے ہو، صاحب اور صاحبہ کی لڑائی شروع کردی ہے جیسے ساس اور بہو کی لڑائی ہو، بلاول کی ہمدردی میں بولنے والے سارے چسکا لے رہے ہیں۔

اس دوران شیخ رشید بھی زبان پھسل گئی اور کہا کہ میں اپنے آپ کو وزارت اطلاعات کے قابل نہیں سمجھتا، فردوس عاشق اعوان زبردست منسٹر اور تجربہ کار ہیں، وزارت چلانا فردوس عاشق اعوان ’صاحب‘ کا کام ہے، میں عمران خان کے لیے گاہے بگاہے جواب دیتا ہوں۔

وزیر ریلوے کی زبان سلپ ہونے پر صحافی نے ان سے کہا کہ شیخ صاحب آپ کی بھی زبان پھسل گئی، فردوس اعوان کو آپ نے صاحبہ سے صاحب بنادیا۔

اس پر شیخ رشید نے جواب دیا کہ نہیں ایسی بات تو میں نے نہیں کی پھر بھی آج کل صاحب اور صاحبہ کی لڑائی ہے، فردوس زور دار خاتون ہیں، وہ میری بات کو زیادہ محسوس نہیں کریں گی۔

شیخ رشید نے ایک بار پھر بلاول کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ بلاول ایسے ہی چڑچڑا ہوا ہے، چیکو سا روز ناراض ہوجاتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close