اسلام آباد

وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ کو اسلام آباد طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ کو آج طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان ملاقات کریں گے جس کے دوران صوبائی کابینہ کی کارکردگی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم صوبوں میں بلدیاتی نظام اور انتخابات کے حوالے سے دونوں وزرائے اعلیٰ سے مشاورت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان صوبوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور محمود خان سے بریفنگ بھی لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں اکھاڑ پچھاڑ کی تیاری، وزیراعظم کی عثمان بزدار کو فہرست تیار کرنیکی ہدایت

یاد رہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ نئے بلدیاتی نظام کا قانون اسمبلیوں سے پاس کروا چکے ہیں اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار وزیراعظم کو قانون سازی کے بعد کے اقدامات پر بریف کریں گے جب کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ بھی آئندہ کے لائحہ عمل سے وزیراعظم کو آگاہ کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close