Featuredاسلام آباد

سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیموں سے جڑی 11 تنظیموں پر پابندی کی سفارش کردی

وزیر داخلہ اعجاز شاہ تنظیموں کو کالعدم قرار دینے کا حتمی فیصلہ کریں گے

اسلام آباد: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کالعدم تنظیموں سے جڑی 11 تنظیموں پر پابندی کی سفارش کردی۔ ذرائع کے مطابق لاہور اور کراچی کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کالعدم تنظیموں کی نگرانی کی اور اس نگرانی کی روشنی میں پنجاب سے 11 تنظیموں پر پابندی کی سفارش کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اصل ملک دشمن وہ ہیں جو کالعدم تنظیموں کو پالتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

ذرائع نے بتایا کہ سی ٹی ڈی کراچی کی جانب سے 2 تنظیموں کو زیر نگرانی رکھنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق انسداد دہشتگردی ایکٹ 1998 کے تحت تنظیموں پر پابندی اور انہیں زیر نگرانی رکھنےکا فیصلہ وزارت داخلہ کرتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیر داخلہ اعجاز شاہ تنظیموں کو کالعدم قرار دینے کا حتمی فیصلہ کریں گے اور اس حوالے سے وزارت داخلہ کو بھیجی گئی سفارشات پر 2 سے 3 روز میں فیصلے کا امکان ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close