اسلام آباد

وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو اہم ذمہ داری سونپ دی

اسلام آباد:وزیراعظم نے سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو حکومت میں اہم ذمہ داری سونپ دی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسد عمر کو حکومت کا حصہ بنانے کے لیے نئی ذمہ داری دیتے ہوئے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ بنانے کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے اس سلسلے میں پارٹی کے چیف وہپ عامر ڈوگر کو ہدایت جاری کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس وقت تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی فیض اللہ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین ہیں جنہیں عہدے سے ہٹادیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ اسد عمر کو قواعد کے تحت پہلے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا رکن نامزد کیا جائے گا اور ممبر بننے کے بعد انہیں چیئرمین بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اسد عمر کے بارے میں کچھ مفاد پرست گروپس نے وزیراعظم کے خیال کو تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کیا، ذرائع

اسد عمر کی تصدیق

دوسری جانب جیونیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ مجھے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی سربراہی دی جارہی ہے اور  تصدیق کرتا ہوں کہ میری پارٹی مجھے یہ ذمہ داری دے رہی ہے۔

واضح رہے کہ اسد عمر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد وزارت خزانہ کے وزیر تھے اور انہوں نے یہ ذمہ داری تقریباً 8 ماہ انجام دی تاہم اپوزیشن کی شدید تنقید اور ملک میں معاشی عدم استحکام کے سبب وزیراعظم عمران خان نے ان کی وزارت تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا لیکن اسد عمر نے اسے قبول نہ کرتے ہوئے 18 اپریل کو وزارت چھوڑ کر کابینہ سے بھی علیحدگی اختیار کرلی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close