اسلام آباد

عمران خان پہلے زکوٰة کے پیسوں کا حساب دیں : وفاقی وزرا

اسلام آباد : اپوزیشن کے تندوتیز جملوں کا بھرپور جواب دینے کے لیے خواجہ آصف اور سعد رفیق میدان میں اترے اور کپتان اور ان کی جماعت کو بھرپور جواب دیا۔ خواجہ آصف نے کہا لوگوں نے جو زکوٰة اور چندہ دیا اس کا حساب دیا جائے۔ سعد رفیق کہتے ہیں پاناما لیکس پر وزیراعظم نے قوم سے خطاب کیا۔ خود سپریم کورٹ کو لکھا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان پہلے خود عوام کے سوالات کے جواب دیں۔ بتایا جائے لوگوں کی زکوٰة کا پیسہ کہاں جا رہا ہے۔ نواز شریف نے ابتدائی دنوں میں ہی خود کو احتساب کے لیے پیش کر دیا تھا۔ کسی مرحلے پر راہ فرار اختیار کرنے کو کوشش نہیں کی۔

سعد رفیق نے کہا کہ ہم عدالت کے سامنے بھی آج اسی طرح موجود ہیں جیسے ماضی میں سامنا کیا۔ احتساب مسلم لیگ (ن) کا بنیادی ستون ہے۔ انہوں نے کہا کہ رو ز اول سے حکومت نے تمام کوششیں کیں کہ ایشو کو لیگل فورم پر لے جایا جائے۔ مسلم لیگ نون کے رہنماو¿ں کا کہنا تھا احتساب کے عمل سے خود ہی پیچھے نہیں ہٹنا چاہتے لیکن پی ٹی آئی کو بھی جواب دینا ہونگے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close