اسلام آباد

سینیٹ میں پی آئی اے ہیڈکوارٹر کی کراچی سے اسلام آباد منتقلی کے خلاف قرارداد منظور

اسلام آباد: سینیٹ میں اپوزیشن جماعتوں کی پی آئی اے ہیڈکوارٹر کی کراچی سے اسلام آباد منتقلی کے خلاف قرارداد منظور کرلی گئی۔

سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے پی آئی اے ہیڈکوارٹر کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کے خلاف قرارداد پیش کی گئی جس کو منظور کرلیا گیا تاہم حکومت اور اتحادیوں کی جانب سے قرارداد کی مخالفت کی گئی۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایوان پی آئی اے ہیڈ کوارٹر کراچی میں قائم رکھنے کی سفارش کرتا ہے اور ہیڈکوارٹر کی اسلام آباد منتقلی کی تجویز کی مخالفت کرتا ہے۔

اس موقع پر رہنما پیپلز پارٹی شیری رحمان کا کہنا تھا کہ دال میں کچھ کالا ہے، ون یونٹ رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا، جناح ایئر پورٹ ملک کا سب سے بڑا ایئرپورٹ ہے اور رہے گا،  کراچی کمرشل حب ہے اسے بند گلی میں نہ دھکیلا جائے۔

رہنما مسلم لیگ (ن) مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ اگر انہوں نے قومی ایئرلائن کا ہیڈ آفس تبدیل کیا تو نیا پنڈورہ بکس کھل جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close