اسلام آباد

اپوزیشن جماعتوں نے آئی ایم ایف سے معاہدے کو مسترد کردیا

اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کے آئی ایم ایف سے معاہدے کو مسترد کردیا ہے۔ ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا آئی ایم ایف سے معاہدہ کامیاب ہوگیا، عمران صاحب ایک ہزار ارب کے اضافی ٹیکس لگنے سے مہنگائی کا خوفناک سونامی آئےگا، 6 ارب ڈالر کے لیے ملک کو گروی رکھ دیاگیا ہے۔

رہنما پاکستان پیپپلز پارٹی خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے نتیجے میں اتنی خطرناک مہنگائی ہوگی جو عوام کی برداشت سے باہر ہوگی۔ نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے سے لگتا ہے، مہنگائی کی ‘سونامی’ آنے والی ہے، کہیں مہنگائی کی یہ سونامی حکومت کو نہ لے ڈوبے۔

دوسری جانب امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومت نے ٹیکس لگانے کی آئی ایم ایف کی شرائط کو سرجھکا کر قبول کیا ہے، ان شرائط کے بعد پاکستان کے عوام آئی ایم ایف کےغلام بن جائیں گے جب کہ معاہدے سے بجلی، گیس اورتیل کی قیمت میں اضافہ ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سرکاری ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکیج کا پروگرام فائنل ہوگیا ہے، آئی ایم ایف 3 سال کے دوران پاکستان کو 6 ارب ڈالر قرض دے گا جب کہ  بیل آؤٹ پیکیج ملنے کے بعد ورلڈ بینک سمیت دیگر مالیاتی ادارے 3 ارب ڈالر کم سود پر دیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close