More share buttons
Share with your friends










Submit
اسلام آباد

جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات: نیب نے بلاول بھٹو کو 17 مئی کو طلب کرلیا

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

اسلام آباد: نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس کے سلسلے میں بلاول بھٹو زرداری کو طلب کرلیا۔ ذرائع کےمطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو 17 مئی کو نیب آفس میں طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہناہےکہ بلاول بھٹو زرداری کو پارک لین کیس میں طلب کیا گیا ہے وہ پارک لین کمپنی میں 25 فیصد اثاثوں کے حصہ دار ہیں، ان سے کمپنی میں ان کے کردار سے متعلق پوچھ گچھ کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی اکاؤنٹس کیس میں اہم پیش رفت، ایک اور ملزم کی وعدہ معاف گواہ بننے کی استدعا

واضح رہےکہ بلاول بھٹو زرداری اس سے قبل بھی نیب کے سامنے پیش ہوچکے ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور بھی جعلی اکاؤنٹس کیس میں نامزد ہیں اور کئی مرتبہ نیب کے سامنے پیش ہوچکے ہیں جب کہ دونوں رہنماؤں نے عدالت سے عبوری ضمانتیں بھی حاصل کررکھی ہے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close