اسلام آباد

پی ٹی آئی کا احتجاج روکنے کیلئے وزیرداخلہ نے جڑواں شہروں کی پولیس کو آج طلب کر لیا

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے دھرنے  کے شرکا کو روکنے کےلئے کنٹینر میں  مٹی بھر  کر راستے بند کرنے کی تجویزحکومت کا سیکورٹی پلان کیا ہو گا؟ وزیر داخلہ نے جڑواں شہروں کی پولیس کو آج طلب کر لیا۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے سے کیسے نمٹا جائے ؟ یہ حکومت کے لئے ایک چیلنج بن گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  پی ٹی آئی  کے دھرنے کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے جڑواں شہروں کی پولیس کو آج طلب کرلیا ہے ۔راولپنڈی اسلام آباد پولیس کے اعلی حکام کا مشترکہ اجلاس آج وزارت داخلہ میں ہوگا۔ اجلاس میں دونوں شہروں کے پولیس حکام اپنا اپنا سیکورٹی پلان پیش کرینگے ۔ جڑواں شہروں کی پولیس کے سیکورٹی پلان کاجائزہ لے کر وزیرِداخلہ سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دیں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے دھرنا کے شرکا کو روکنے کیلئے کنٹینرز میں مٹی بھرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس حوالے سے گزشتہ روز وزیر داخلہ سے آئی جی اسلام آباد طارق مسعود یاسین اور دیگر حکام بھی ملاقات کرچکے ہیں۔۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close