اسلام آباد

بھائی کی ناکامی نے محمد زبیر کو مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی کامیابی سے متعلق بھی ناامید کردیا

اسد عمر ناکام ہوجائیں اور حفیظ شیخ کامیاب ہوجائیں یہ ناممکن ہے

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ مشیر خزانہ حفیظ شیخ کیسے کامیاب ہوسکتے ہیں جہاں اسد عمر ناکام ہوگئے؟ اسد عمر ناکام ہوجائیں اور حفیظ شیخ کامیاب ہوجائیں یہ ناممکن ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”آف دی ریکارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہاکہ مشیر خزانہ حفیظ شیخ کیسے کامیاب ہوسکتے ہیں جہاں اسد عمر ناکام ہوگئے، اسد عمر ناکام ہوجائیں اور حفیظ شیخ کامیاب ہوجائیں یہ ناممکن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ سے ملک میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، محمد زبیر

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کوحکومت بنانے کیلئے نئے پاکستان کا ووٹ ملا تھا، کابینہ میں تحریک انصاف کا نظریہ کہیں نظر نہیں آتا۔ ان کا کہنا تھا کہ دیکھا جائے تو ملک میں سیمی ٹیکنوکریٹ حکومت آچکی ہے اور یہ سیمی ٹیکنوکریٹ حکومت ملک کے اہم مسائل کے فیصلے کررہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close