اسلام آباد

وزیراعظم زرتاج گل سے ناراض، کابینہ اجلاس میں بات کرنے سے روک دیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر سے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بات کرنے سے روک دیا۔

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر کی جانب سے اپنی بہن کی تقرری کے لیے نیکٹا کو لکھے گئے خط کا معاملہ میڈیا پر آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے واقعے کا نوٹس لیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے واقعے کا نوٹس لیے جانے کے بعد زرتاج گل وزیر نے اپنی بہن شبنم گل کی تعیناتی کے لیے نیکٹا کو لکھا گیا خط واپس لے لیا تھا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں عمران خان نے زرتاج گل وزیر سے ناراضی کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق زرتاج گل نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بات کرنے کے لیے ہاتھ کھڑا کیا تو وزیراعظم نے انہیں روک دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے وزیراعظم نے کہا کہ زرتاج گل آپ کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ہدایت بھی کی کہ وزراء اختیارات کا ناجائز استعمال نہ کریں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے اضافی حج کوٹے سے 40 فیصد نجی ٹور آپریٹرز کو دینے کی منظوری دیدی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزارت توانائی کو ہدایت کی ہے کہ عید کی چھٹیوں کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کی جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close