اسلام آباد

نواز شریف اور آصف زرداری کیلئے فرار کا کوئی رستہ باقی نہیں بچا، عمر چیمہ

اسلام آباد: تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر چیمہ کا کہنا ہے کہ نوازشریف اور آصف زرداری کے لئے فرار کا کوئی رستہ باقی نہیں بچا جبکہ وزیراعظم مسلسل کہتے آئے ہیں کہ ان دونوں خاندانوں نے لوٹ مار کا بازار گرم کئے رکھا۔

سابق صدر اور شریک چیئرمین پی پی پی آصف زرداری کی گرفتاری پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر چیمہ کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی درخواست ضمانت پر فیصلہ منطقی اور قابل فہم ہے، محسوس ہورہا ہے کہ آصف زرداری کے خلاف شواہد نہایت ٹھوس اور ناقابل تردید ہیں، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے بہت سے اہم اور ناقابل تردید شواہد پر مشتمل رپورٹ مرتب کی۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاری سے جعلی وزیراعظم عمران جوابدہی سے نہیں بچ سکتا، مریم نواز شریف

عمر چیمہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان مسلسل کہتے آئے ہیں کہ ان دونوں خاندانوں نے لوٹ مار کا بازار گرم کئے رکھا، اب دونوں کے لئے فرار کا کوئی رستہ موجود نہیں،  کرپٹ کردار اپنے انجام کو پہنچیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close