اسلام آباد

وزیراعظم کے دائیں بائیں بیٹھے کرپٹ لوگوں کو بھی گرفتار کیا جائے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن ) کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دائیں بائیں بیٹھے کرپٹ لوگوں کو بھی گرفتار کیا جائے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر خواجہ آصف اور احسن اقبال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حمزہ شہباز پر جو الزامات لگانے ہیں وہ سب کے سامنے لگائے جائیں، جو سوالات کرنےہیں عوام کے سامنے کریں، مگر الزام لگانے اور ثبوت دینے سے پہلے سزا  نہیں دینی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: وقت آگیا ہے کہ حکومت کو گھر بھیجا جائے اور نالائق اعظم کو سائیڈ پر کیا جائے، شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جو سوال حمزہ شہباز سے پوچھیں جائیں وہ  ذرا عمران خان سے بھی پوچھ لیں، ان کی کابینہ سے پوچھ لیں کیونکہ کرپٹ تو سب وزیراعظم کے دائیں بائیں بیٹھے ہیں، انہیں بھی گرفتار کیا جائے، جس چور نے تحفظ حاصل کرنا ہے وہ پی ٹی آئی جوائن کرلے۔

(ن) لیگ کے رہنما کا کہنا تھا کہ احتساب سب کا ہونا چاہیے اور کوئی دہرا معیار نہ رکھا جائے، احتساب کے نام پر انتقام نہ ہو، ہم احتساب سےنہیں گھبراتے، فیصل واوڈا، جہانگیر ترین اور علیمہ باجی  کا بھی احتساب کیا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close