Featuredاسلام آباد

آصف زرداری اور نواز شریف کی گرفتاری پی ٹی آئی کا اہم انتخابی وعدہ تھا، فواد چوہدری

دس سال میں اربوں روپے کی ہیر پھیر کرنیوالے گروہوں کے سرغنہ جیل پہنچے، یہ معمولی بات نہیں

اسلام آباد: وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اور نواز شریف کی جیل یاترا پی ٹی آئی کے انتخابی وعدوں کا اہم ترین باب تھا۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی اکاؤنٹس کیس، نیب نے آصف علی زرداری کو گرفتار کرلیا

وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ آصف زرداری اورنوازشریف کی جیل یاترا پی ٹی آئی کے انتخابی وعدوں کا اہم ترین باب تھا، 10 سال میں اربوں روپے کی ہیر پھیر کرنیوالے گروہوں کے سرغنہ جیل پہنچے، یہ معمولی بات نہیں۔

وفاقی وزیرفواد چوہدری نے کہا کہ اب اگلا مرحلہ ریکوری کا ہونا چاہئے جہاں وہ رقوم جو ملک سے باہر ٹھکانے لگائیں گئیں وہ واپس ہوں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close