Featuredاسلام آباد

وزیراعظم عمران خان ایم کیو ایم پر مہربان، ایک اور وزارت دینے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ایم کیو ایم پاکستان کو ایک اور وزارت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایم کیو ایم پاکستان پر مہربان ہیں اور اپنی اتحادی جماعت کو ایک اور وزارت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

خوش بخت شجاعت، امین الحق اور اقبال محمد علی میں سے کسی ایک کو وفاقی وزیر بنایا جائے گا، وزارت کے قلمدان کی حتمی منظوری وزیراعظم عمران خان جلد دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بجٹ ہم منظور کرالیں گے، وفاقی کابینہ ارکان کسی بلیک میلنگ میں نہ آئیں، وزیراعظم عمران خان

قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم پاکستان کے 6 ارکان ہیں جب کہ اس وقت کابینہ میں ایم کیو ایم پاکستان کی نمائندگی خالد مقبول صدیقی اور بیرسٹر فروغ نسیم کررہے ہیں، مزید ایک وزارت ملنے پر کابینہ میں ایم کیو ایم کے وزرا کی تعداد 3 ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی۔ جس کے بعد ایم کیو ایم کو مزید ایک وزارت دینے کی خبریں بازگشت کررہی تھیں، اس سلسلے میں بلاول بھٹو زرداری نے ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات کے دوران انہیں مبارک باد بھی دی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close