اسلام آباد

کراچی میں بے گھر افراد کیلئے خوشخبری ؛ آسان اقساط پر گھر ملیں گے

اسلام آباد: کراچی میں بے گھر افراد کیلئے خوشخبری 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے منصوبے کے تحت کراچی والوں کو آسان اقساط پر گھر ملیں گے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے نجی شعبے کی شراکت کے ساتھ جلد گھروں کی تعمیر شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ابتدائی طور پر کراچی میں 4 ہزار مکانات تعمیر کیے جائیں گے ۔ 10 ہزار کی ماہانہ قسط پر 90 گز کا مکان ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے کوئٹہ میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا

ذرائع نے بتایا ہے کہ منصوبے کے لیے نیا ناظم آباد کے پاس اراضی کا انتخاب کر لیا گیا ہے، وزیراعظم جلد منصوبے کی حتمی منظوری دیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close