اسلام آباد

تیس جون کے بعد خفیہ جائیدادیں رکھنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی، حماد اظہر

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر کا کہنا ہے کہ حکومت نے غیررجسٹرڈ جائیدادوں کے اعدادوشمار اکٹھے کیے ہیں، جو فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کی تیس تاریخ کے بعد خفیہ جائیدادیں رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے ریونیو نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ محصولات کی وصولی کے لیے نان فائلرز کے خلاف کارروائی کی جائے گی، جس سے قومی معیشت کے فروغ کی راہ ہموار ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر مملکت حماداظہر نے مالی سال 20-2019 کیلئے 70 کھرب 36 ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا

یاد رہے کہ دو روز قبل چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ جو اسکیم لے گا اورجو نہیں لے گا، دونوں صورتوں میں ہمارا فائدہ ہے، جو اسکیم لیں گے وہ خوش رہیں گے اور جو نہیں لیں گے انہیں پریشانی ہوگی، شہری شناختی کارڈ کی بنیاد پر اپنی آن لائن معلومات لے سکیں گے۔

شبر زیدی کا کہنا تھا کہ ہم نے کسی کے مخالف چھاپے نہیں مارے، ٹریولنگ، یوٹیلٹی بلز، بینک ٹرانزیکشن سمیت تمام معلومات ایف بی آر کے پاس ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close