Featuredاسلام آباد

اپوزیشن حکومت گرانا چاہتی ہے لیکن جمہوری نظام نہیں، آصف علی زرداری

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اپوزیشن حکومت گرانا چاہتی ہے لیکن جمہوری نظام نہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں انہوں نے اپوزیشن کی حالیہ کُل جماعتی کانفرنس کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں مشترکہ حکمت عملی تیار کریں گی جو قوم کے لیے ’اچھی خبر‘ لائے گی۔

اس موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل سے متعلق ایک سوال پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ’ہم نے اختر مینگل کو ہمارے لیے ووٹ دینے کا نہیں کہا اور ہمیں کوئی مسئلہ نہیں کہ انہوں نے حکومت کی حمایت کی‘۔

دوران گفتگو اعلیٰ عدلیہ کے 2 ججز کے خلاف ریفرنسز کے حکومتی اقدام کے بارے میں شریک چیئرمین کا کہنا تھا کہ وہ جانتے تھے کہ ججز بہت زیادہ دباؤ میں تھے لیکن یہ حقیقت ہے کہ انہوں نے ان کی تنخواہیں بڑھا دی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہمارا وزیراعظم چھپکلی سے بھی ڈرتا ہے، آصف زرداری کا مضحکہ خیز دعویٰ

انہوں نے کہا کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں اشیا ضروت کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہٹانے کے لیے اپوزیشن کے پلان سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ آئینی طور پر انہیں ہٹانے کے لیے ایوان بالا میں اپوزیشن کو مطلوبہ تعداد میں ووٹ درکار ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے تنقید کی کہ وزیر اعظم عمران خان نے افغان صدر کا دورہ پاکستان کے دوران ذاتی طور پر استقبال نہ کرکے ’ناانصافی‘ کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close