اسلام آباد

ہم عمران خان کی ناکامیوں کو عوام کے سامنے بے نقاب کرنا نہیں چھوڑیں گے، احسن اقبال

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ انہیں اپنی ترقی کے سفر پر فخر ہے، حکومت کی دھمکیوں اور گرفتاریوں سے نہیں ڈرتے، عوام کی آواز بن کر وفاقی حکومت کے بجٹ کے خلاف مزاحمت کرتے رہیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہم عمران خان کی ناکامیوں کو عوام کے سامنے بے نقاب کرنا نہیں چھوڑیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم لوگوں کو بتائیں گے کہ پاکستان کی ترقی کو 6 فیصد سے 3 فیصد، روپے کو ڈالر کے مقابلے میں 125 سے 160 تک گرایا گیا۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہم قوم کو بتائیں گے کہ شرح سود کو 5 فیصد سے 12 فیصد کرکے ملک کے قرض کا بوجھ دگنا کیوں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اب پاکستان کو بحران سے نکالنے کا واحد حل مڈٹرم انتخابات ہیں،احسن اقبال

انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستانی معیشت کو برباد کرنے کے مشن کے لیے مسلط کیے گئے ہیں، ہم گرفتاریوں اور دھمکیوں سے نہیں ڈرتے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم عوام اور تاجروں کی آواز بن کر حکومتی بجٹ کے خلاف مزاحمت کرتے رہیں گے۔

قبل ازیں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے سفید ہاتھی جیسے منصوبوں کو مکمل کیا جن میں لواری ٹنل، لیاری ایکسپریس اور کچی کینال شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے کراچی سے لے کر گوادر تک ترقی کی مثالیں کھڑی کیں، ہمیں اپنے ترقی کے سفر پر فخر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان میں کسی منصوبے کی انوائری ہونی چاہیےتو وہ پشاور کا بی آر ٹی منصوبہ ہے۔

منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار رانا ثنا اللہ سے متعلق بات کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وہ اس گرفتاری اور لیگی رہنما کو جیل میں دی جانے والی سہولیات کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ رانا ثنا اللہ مجرم نہیں بلکہ ملزم ہیں تاہم انہیں بہتر سہولیات دی جائیں جیسا کہ سروسز کے ایک سزا یافتہ افسر کو دی جارہی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close