Featuredاسلام آباد

عمران خان کی حکومت چار سے پانچ ماہ میں جانے والی ہے، سابق صدرآصف زرداری

اسلام آباد: سابق صدرآصف زرداری نے کہا ہے کہ خبر یہ ہے کہ عمران خان کی حکومت جا رہی ہے جبکہ ڈالر کی قیمت جس طرح بڑھ رہی ہے لگتا ہے دو سو تک جائے گا۔

اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کا اجلاس ہوا جس میں آصف علی زرداری نے پروڈکشن آرڈرز پر شرکت کی۔

حکام صنعت و پیداوار نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسٹیل ملز تین سال سے بند پڑی ہوئی ہے، اسے نجی شعبہ کے حوالے کرنے کی تجویز ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہمارا وزیراعظم چھپکلی سے بھی ڈرتا ہے، آصف زرداری کا مضحکہ خیز دعویٰ

سیکرٹری پیداوار نے کہا کہ وزیراعظم چاہتے ہیں کہ اسٹیل ملز کو مکمل طور پر فروخت نہ کیا جائے، اس کا انتظام نجی شعبے کو دیا جائے مگر اکثریتی شیئرز اپنے پاس رہیں، اسٹیل ملز کو اس حال تک پہنچانے والوں کا احتساب ہونا چاہیے۔

سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ اسٹیل ملز سندھ کا اثاثہ ہے، اس کی زمین کی ہی مالیت بہت زیادہ ہے، اسے سندھ حکومت کو دیا جا سکتا ہے اور چینی سرمایہ کاروں کی مدد سے چلایا جا سکتا ہے، اسے پبلک پرائیویٹ شراکت داری کے تحت چلایا جائے، جو بھی سرمایہ کاری کرے گا ڈالر کی قیمت کو دیکھ کر ہی کرے گا، ڈالر کی قیمت جس طرح بڑھ رہی ہے لگتا ہے دو سو تک جائے گا۔

بعدازاں آصف زرداری نے پارلیمنٹ کیفے ٹیریا میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خبر یہ ہے کہ عمران خان کی حکومت جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت جانے میں چار سے پانچ مہینے لگیں گے۔ آصف زرداری نے کہا کہ پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنا پارلیمانی روایات کے خلاف ہے، جتنا پارلیمنٹ کو کمزور کریں گے خود صلہ پائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close