اسلام آباد

رحیم یار خان ٹرین حادثہ ، وزیراعظم عمران خان کا اظہار افسوس

رحیم یار خان ٹرین حادثہ پر وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ ٹویٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ ساتھ ہی زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔

عمران خان نے لکھا کہ انہوں نے وزیر ریلوے شیخ رشید کو واقعے پر فوری اقدامات اٹھانے اور مسافروں کی حفاظت کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

آج صبح رحیم یار خان ولہار اسٹیشن کے قریب مسافر ٹرین کھڑی مال گاڑٰی سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجے میں گیارہ افراد جاں بحق اور 70 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: رحیم یار خان میں اکبر ایکسپریس اور مال گاڑی میں تصادم، 17 افراد جاں بحق

لاہور سے کوئٹہ جانے والی اکبر ایکسپریس ولہار اسٹیشن کے قریب  کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں مسافر ٹرین کا انجن مکمل طور پر تباہ ہوگیا، ٹرین کی 3 سے 4 بوگیاں بھی شدید متاثر ہیں۔

زخمیوں  اور لاشوں کو جناح اور شیخ زائد اسپتال منتقل کیا گیا۔

وزیر ریلوے شیخ رشید کی جانب سے واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

بول نیوز سے بات کرتے ہوئےشیخ رشید نے کہا کہ موقع پر امدادی ٹیمیں اپنی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

ادھرڈی پی او عمر سلامت نے بتایا کہ تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جب کہ ہیلپ لائن اور کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کٹرز اور ہیوی مشینری موقع پر پہنچ گئی ہیں اور ریسکیو آپریشن بھی جلد مکمل ہوجائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close