اسلام آباد

نیب نے آصف علی زرداری کیخلاف ریفرنس دائر کردیا

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو نے سابق صدر آصف علی زرداری کیخلاف ریفرنس دائر کردیا۔ نیب کی جانب سے ریفرنس میں دیگر 17 ملزمان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

نیب کی جانب سے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی حکومت چار سے پانچ ماہ میں جانے والی ہے، سابق صدرآصف زرداری

احتساب عدالت میں دائر ریفرنس میں 17 دیگر ملزمان کو بھی نامزد کیا گیا ہے جن میں اقبال میمن، یونس قدوائی، حسین لوائی، عبدالغنی مجید سمیت دیگر ملزمان شامل ہیں۔

نیب نے ریفرنس میں پارک لین اسٹیٹ، پیراتھینون اورمیسرا تریکام لمیٹڈ کے سی ای اوز کو بھی نامزد کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close