More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredاسلام آباد

پاکستان کا بھارت کو کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی دینے کا اعلان

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

اسلام آباد: حکومت نے بھارت کو کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی دینے کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ بھارت کو پاکستانی قوانین کے مطابق قونصلر رسائی دی جائے گی جس کے لئے طریقہ کار طے کیا جارہا ہے۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان میں ترجمان ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو کو آئی سی جے (عالمی عدالت) کے فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے اور آئی سی جے کے فیصلے کے تناظر میں کلبھوشن یادیو کو اس کے حاصل حقوق سے متعلق اسے آگاہ کردیا گیا ہے۔

کلبھوشن یادیو کو پاکستانی قوانین کے مطابق قونصلر رسائی دیں گے

ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے، کمانڈر کلبھوشن یادیو کو پاکستانی قوانین کے مطابق قونصلر رسائی دیں گے جس کے لیے طریقہ کار طے کیا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ دو روز قبل ہی عالمی عدالت انصاف نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی بریت اور اسے بھارت کے حوالے کرنے سے متعلق بھارتی درخواست مسترد کرتے ہوئے پاکستان کے حق میں فیصلہ سنادیا ہے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
ٹیگز
مزید دیکھیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے