اسلام آباد

اگر بھارت نے ہماری طرف انگلی اٹھائی تو اس کے ہاتھ توڑ دیں گے: فواد چوہدری

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ دو ایٹمی طاقتیں ایک دوسرے کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کھڑی ہیں، جنگیں چوائس نہیں ہوتیں لیکن اگر جنگ مسلط ہوئی تو لڑیں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارت امن چاہتا ہے تو امن کے لیےکھڑے ہیں، اگر جنگ چاہتا ہے توجنگ کے لیےکھڑے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ جنگ کے لیے ہماری فوج اور بچہ بچہ تیار ہے، اگر ہماری طرف انگلی اٹھائیں گے تو ہاتھ توڑ دیں گے۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اعلیٰ ترین سول اعزاز دیئے جانے سے متعلق سوال پر وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر کوئی مسلمان ملک کشمیریوں کا درد محسوس نہیں کرتا تو کیا کہا جا سکتا ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ایسی لیڈرشپ کا کیا فائدہ جو اپنے کشمیری مسلمان بھائی کے ساتھ نہیں کھڑی ہوتی۔

سری لنکا میں نافذ ایمرجنسی ختم

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close