اسلام آباد

شبر زیدی کی بطور چیئرمین ایف بی آر تعیناتی کے خلاف درخواست مسترد

اسلام آباد:

ہائی کورٹ نے شبر زیدی کی بطور چیئرمین ایف بی آر تعیناتی کے خلاف درخواست مسترد کردی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے شبر زیدی کی بطور چیئرمین ایف بی آر تعیناتی کے خلاف درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ایف بی آر کے ریگولر افسران کے ساتھ امتیازی سلوک ہو رہا ہے، چیئرمین ایف بی آر کے لیے قابل افسر تعینات ہونا چاہیے، حکومت نے پبلک سرونٹس سے ڈائریکٹ تعیناتی نہیں کی، قانون کو مدنظر رکھے بغیر شبر زیدی کی تعیناتی ہوئی۔

دوران سماعت جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ ملک میں معاشی بحران ہے، عدالت کیوں مداخلت کرے، کیا عدالت اکنامک صورتحال کو کنٹرول کرسکتی ہے، بعد ازاں ہائی کورٹ نے شبر زیدی کی بطور چیئرمین ایف بی آر تعیناتی کے خلاف درخواست مسترد کردی۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے شبر زیدی کو بغیر تنخواہ دو سال کے لئے چیئرمین ایف بی آر تعینات کیا گیا ہے۔

پاکستان میزائل غزنوی کا تجربہ

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close