اسلام آباد

نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر جہاز کی لینڈنگ کے دوران مسافر انتقال کرگیا

 اسلام آباد: 

مانچسٹر سے آنے والی پرواز کا مسافر نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر جہاز کی لینڈنگ کے دوران انتقال کرگیا۔   

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر مانچسٹر سے آنے والی پرواز میں شہری جہاز کی لینڈنگ کے دوران انتقال کرگیا، ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق مسافر کی شناخت عابد حسین کے نام سے ہوئی ہے جو میر پور کا رہائشی ہے۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق عابد حسین پی آئی اے کی پرواز پی کے 702 میں سوار تھا اور جہاز کی لینڈنگ کے دوران عابد حسین کی حرکت قلب بند ہو گئی، عابد حسین کے ہمراہ اس کا بیٹا بھی اسی جہاز پر سفر کر رہا تھا۔

اسکاٹ لینڈ یارڈ عمران فاروق کیس کے تمام شواہد پاکستان کو دینے پر رضا مند

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close