اسلام آباد

چترال میں 5 برطانوی کوہ پیما حادثے کا شکار

چترال میں بروغل کے مقام پر 5 برطانوی کوہ پیما حادثے کا شکار ہوگئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق کوہ پیما چترال کے دورافتادہ علاقے بروغل میں کھویو نامی پہاڑ  پر مہم جوئی کے دوران 30 میٹر کی اونچائی سے گرکر زخمی ہوئے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال عرفان الدین کے مطابق  2 برطانوی کوہ پیما کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کرکے پشاور منتقل کرلیا گیا ہے، باقی 3 غیر ملکی کوہ پیما کو صبح ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کیا جائے گا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق علاقے میں موسم کی خرابی کے باعث ریسکیو آپریشن کو ملتوی کرنا پڑا۔

عمران خان کی تقریر سے بوکھلاہٹ کی شکار مودی سرکار دھمکیوں پر اتر آئی

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close