اسلام آباد

جوڈیشل کمیشن کے قیام سے نہ کسی کی جیت ہوئی نہ ہار

قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی میں بات میرٹ پر ہوتی ہے،میرے پاس جو بھی معاملات آتے ہیں اُن پر رولز آف پروسیجر کے تحت عمل کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یہ قومی اسمبلی ہے جہاں فائلیں تبدیل نہیں ہوتی اور یہاں بہت سوچ سمجھ کر فیصلے ہوتے ہیں۔

پانامہ کیس کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں اُن کا کہنا تھا کہ کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے اور ہم میں سے ہر ایک شخص کو عدالت پر مکمل بھروسہ ہے اس لیے سب کو عدالت کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے۔

انہوں نے بلاول بھٹو کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا خیال ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام کے بعد اب کسی بات کی کوئی گنجائش بنتی نہیں ہے۔

ایک صحافی کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پانامہ پیپرا کی تحقیقات کے حوالے سے سپریم کورٹ کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کے قیام سے نہ تو کسی کی جیت ہوئی ہے اور نہ ہی ہار ہوئی ہے باقی سپریم کورٹ جو فیصلہ کرے گی وہ سب کے لیے قابل قبول ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close