More share buttons
Share with your friends










Submit
اسلام آباد

حریم شاہ کی ویڈیو بنانے والا دفترخارجہ کا اہلکار نکلا

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

اسلام آباد : ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کا دفتر خارجہ میں انٹری کا ریکارڈ مل گیا 

دفتر خارجہ میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والی حریم شاہ کو کمیٹی روم تک رسائی دینے والے اہلکار کی شناخت ہوگئی، ویڈیو بنانےمیں دفترخارجہ کا اہلکار ہی ملوث نکلا۔

ذرائع کا کہنا ہے حریم شاہ وزیرخارجہ کےحلقے کے ملاقاتیوں کیساتھ داخل ہوئیں اور حلقے کے لوگوں کے لئے مختص کمرے کیساتھ کھلنے والے دروازے کواستعمال کیا، جس کی وجہ سے حریم شاہ کی ویڈیوزمیں کوئی دوسرا فرد نظرنہیں آرہا۔

وزیرخارجہ چند دن بعدحلقےکےعوام سےملاقات کرتے ہیں، حلقےکےعوام شناختی کارڈدکھاکرمختص اوقات میں ملاقات کرتےہیں، وزارت خارجہ کے “کانسٹیچوُئنسی روم”کی انٹری الگ سے ہے۔

حلقے کے ملاقاتیوں کے دن حریم شاہ کو رسائی دینے والے اہلکار کی بھی شناخت کرلی گئی ہے۔

گذشتہ روز وزارت خارجہ کے اہم روم میں حریم شاہ کی ٹک ٹاک ویڈیو نے تہلکہ مچادیا تھا ، ویڈیو حریم شاہ نے وزارت خارجہ کےاہم بورڈروم میں صدارتی چیئر پر بیٹھ کر بنائی

 

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close