اسلام آباد

بھارتی ہائی کمیشن کے آٹھ سفارتکاروں کی وطن واپسی کا فیصلہ ہو گیا

اسلام آباد : بہت کر لیں پاکستان مخالف اوچھی حرکتیں اب نکلو یہاں سے۔ بھارتی ہائی کمیشن کے تخریب کار سفارتکار کل اپنے وطن روانہ ہونگے۔ ”را“ اور بھارتی آئی بی کے 8 کارندوں کی واہگہ کے راستے واپسی کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی سفارتکاروں کو عزت راس نہ آئی۔

جس تھالی میں کھایا اسی میں چھید کیا۔ 3دن پہلے خبر سامنے آئی کہ بھارتی ہائی کمیشن کے 8 اہلکار ایسے ہیں جو پاکستان میں تخریبی کارروائیاں کرا رہے ہیں۔ سی پیک کو ناکام بنانے کی کوششیں ہوں یا بلوچستان میں بدامنی کو ہوا دینا ان 8 اہلکاروں نے سفارتی استثنیٰ کی آڑ میں پاکستان کو کمزور کرنے کی کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

اب ان تخریب کاروں کی کل وطن واپسی ہو رہی ہے۔ آٹھوں اہلکاروں میں سے زیادہ براستہ سڑک واہگہ سے واپس جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت واپس جانے والے اہلکاروں میں کمرشل قونصلر راجیش کمار اگنی ہوتری‘ بلبیر سنگھ‘ انوراگ سنگھ‘ امردیپ سنگھ بھٹی‘ جیا بالن سینتھل‘ مادھون ننداکمار‘ وجے کمار اور دھرمیندرا شامل ہیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کے کمرشل قونصلر راجیش کمار اگنی ہوتری پاکستان میں ”را“ کے سٹیشن چیف تھے۔ فرسٹ سیکرٹری پریس اینڈ کلچر بلبیر سنگھ‘ جیا بالن سینتھل اور سرجیت سنگھ کا تعلق بھارتی انٹیلی جنس بیوروسے ہے۔ انوراگ سنگھ‘ امردیپ سنگھ بھٹی‘ مادھون نندا کمار‘ وجے کمار اور دھرمیندرا بھی بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“کے کارندے نکلے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close