اسلام آباد

دہشت گردوں کو سزائے موت،آرمی چیف نےتوثیق کردی

فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 9 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے،ان ملزمان کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلائے گئے تھے جہاں انہیں پھانسی کی سزا دی گئی تھی۔

ترجمان کے مطابق ان دہشت گردوں کو سیکیورٹی اہلکاروں، عام شہریوں اور ملکی اداروں پر حملے اور دہشت گردانہ کارروائیاں ثابت ہونے پر فوجی عدالت سے سزائے موت سنائی گئی تھی۔

آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق سزائے موت پانے والوں میں ساجد ولد ابراہیم خان،فضل الحق ولد شہداد خان،عمر سعید ولد حضرت سعید،نذیر احمد ولد اللہ داد،جاوید خان ولد فقیر گل،فضل الرحمان ولد فضلکریم،رحمت ولد اسماعیل خان اور بخت والی ولد عمل خان شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق سزا پانے والے 9 دہشت گردوں میں بخت والی، رحمت اور زاہد خان کا تعلق لشکر اسلام سے ہے جب کہ بقیہ 6 دہشت گرد تحریک طالبان پاکستان کے اہم رکن ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سزائے موت پانے والے دہشت گرد پشاور ائیرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے میں فائرنگ کر کے ایک خاتون کو ہلاک اور 2 مسافروں کو زخمی کرنے، سیکیورٹی پولیس اہلکاروں کے ہاتھ اور پاؤں کاٹنے والے اور عام شہریوں اور فوجی افسران کو شہید کرنے جیسے سنگین جرائم میں ملوث تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close