اسلام آباد

ترکمانستان کے وزیر دفاع کی آرمی چیف سے ملاقات

آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق ترکمانستان کے وزیر دفاع نے آج جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی اور شہدائے یاد گار پر پھولوں کے گُل دستے چڑھائے جب کہ پاک فوج کے دستے نے معزز مہمانِ گرامی کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

آرمی چیف اور ترکمانستان کے وزیر دفاع کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پیشہ ورانہ مہارت اور باہمی دلچسپی سے متعلق امور زیر بحث لائے گئے اور خطے کی مجوعی بدلتی صورتِ حال پر باہمی تعاون پر اتفاق کیا گیا۔

آرمی چیف سے ہونے والی ملاقات میں ترکمانستان کے وزیر دفاع نے دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج دنیا کی بہترین فورس ہے جو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔

ترکمانستان کے وزیرِ دفاع کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور بالخصوص آپریشن ضربِ عضب میں پاک آرمی کی کامیابی دنیا پھر کے فورسز کے لیے مشعلِ راہ ہے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close